Showing posts with label عاصم بٹ. Show all posts
Showing posts with label عاصم بٹ. Show all posts

Saturday, July 4, 2009

نیلوفر اقبال کی میزبانی میں فکشن فورم اسلام آباد کے اجلاس




نیلوفر اقبال کی میزبانی میں فکشن فورم اسلام آباد کے اجلاس۔ صدارت مسعود مفتی نے کی ۔ شرکا میں فتح محمد ملک،کشور ناہید،منشاےاد،آصف فرخی،محمد حمید شاہد، فریدہ حفیظ،شمیم اکرام الحق، بیگم منشاےاد،امجد طفیل،منظر نقوی، مظہر مسعود اور عاصم بٹ نمایاں ہیں۔ اس نشست میں آصف فرخی نے افسانہ سنایا،شرکا نے اس پر بحث کی جب کہ تقرےب کے بعدفتح محمد ملک اور کشور ناہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Saturday, June 6, 2009

مچھلیاں شکار کرتی ہیں


امجد طفیل کی کتاب ”مچھلیاں شکار کرتی ہیں “ کے تنقیدی مطالعہ کے حوالہ سے منعقدہ حلقہ ارباب ذوق، اسلام کے اجلاس کی جھلکیاں۔ یہ خصوصی اجلاس معروف افسانہ نگار منشایاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تنقیدی مضامین پڑھنے والوں میں محمد حمیدشاہد،عابدہ تقی اور عاصم بٹ شامل ہیں

Thursday, May 28, 2009

عاصم بٹ


افسانہ نگار عاصم بٹ کے افسانوں کے مجموعہ کی تقریب اکادمی ابیات پاکستان کے رائیٹرز ہاوس میں حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام منعقد ہوئی ۔ صدارت منشاےاد نے کی جب کہ محمد حمید شاہد، ڈاکٹر درویش ،ڈاکٹر نوازش علی ، منظر نقوی اور دےگر احباب نے گفتگو میں حصہ لیا ۔ اس موقع کا ایک منظر

Thursday, February 12, 2009

حلقہ ارباب ذوق لاہور

لاہور میں اردو افسانہ کے حوالے سے خصوصی اجلاس
آگے خاموشی ہے‘ ....کیس ہسٹری سے باہر قتل....‘ دائرہ
پاک ٹی ہاﺅس لاہور میںمنشایاد‘محمد حمید شاہد اور عاصم بٹ افسانے پیش کئے
اس خصوصی اجلاس کا اہتمام حلقہ ارباب ذوق لاہورنے کیا تھا
لاہور (۵۲ دسمبر ۵۰۰۲) حلقہ ارباب ذوق لاہور کے زیر اہتمام ایک خصوصی اجلاس پاک ٹی ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں اسلام آباد/راولپنڈی سے خصوصی طور پرمنشایاداور عاصم بٹ نے شرکت کی اور اپنے تازہ افسانے پیش کیے۔اس موقع پر پڑھے جانے والے افسانے :
منشایاد: آگے خاموشی ہے
محمد حمید شاہد: کیس ہسٹری سے باہر قتل
عاصم بٹ : دائرہ
رشید امجد اور یونس جاوید کو بھی اس اجلاس میں شرکت کرنا تھی جو بوجوہ نہ آسکے۔
افسانوں پر بحث کے دورآن شرکاءاجلاس نے کہا کہ اب افسانے کی زبان بدل چکی ہے ‘ عصری سانحات کو فکشن بنا ڈالنا بھی اب ممکن ہو گیا ہے ۔ اور یہ کہ کہانی اب ایک سے زائد سطحوں پر اپنے معنی بیان کرتی ہے ۔ اس اجلاس میں کراچی سے آئے ہوئے مہمان شاعر سلمان صدیقی نے بھی اپنا کلام سنایا۔ اجلاس کی صدارت منشایاد نے کی ۔ انہوں نے صدارتی خطبہ میں حلقہ ارباب لاہور کا اس خصوصی اجلاس کے لیے شکریہ ادا کیا۔